• title-pages-islam-ka-hamageer-nizame-sihat-aur-fitri-tarika-ilaj-copy
    انجینئر سلطان بشیر محمود

    بیماری اور شفاء کا نظام اللہ کے ہاتھ میں ہے۔وہ جسے چاہتا ہے بیماری میں مبتلا کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے صحت جیسی عظیم الشان نعمت سے سرفراز فرما دیتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی  اس نے بیماری کے وقت ادویات استعمال کرنے اور ظاہری اسباب کو بروئے کار لانے کی ترغیب دی ہے۔نبی کریمﷺنے متعدد اشیاء کو بطور علاج استعما ل کرنے کا حکم دیا ہے۔ آپﷺ نے اپنی حیات میں جہاں روحانی اور باطنی بیماریوں کے حل تجویز فرمائے وہیں جسمانی اور ظاہری امراض کے لیے بھی اس قدر آسان اور نفع بخش ہدایات دیں کہ دنیا چاہے جتنی بھی ترقی کر لے لیکن ان سے سرمو انحراف نہیں کر سکتی۔زیر تبصرہ کتاب’’ اسلام کا ہمہ گیر نظام صحت اور فطری طریقہ علاج ‘‘پاکستان کے معروف اٹامک سائنسدان  جناب سلطان بشیر محمود (ستارہ امتیاز)کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے طب نبوی کے چند شہہ پارے تقریبا 236 نسخے جمع فرما دیئے ہیں،جن پر عمل پیرا ہو کر آپ بڑی حد تک بیماریوں سے محفوظ ہو سکتے ہیں ،اور اگر بیمار ہو بھیجائیں تو مناسب پر ہیز ،سادہ غذا دعا اور ان قدرتی اشیاء کے استعمال سے صحت پا سکتے ہیں۔اللہ تعالی ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے۔آمین(راسخ)

     نوٹ:

    محدث فورم میں اس کتاب پر تبصرہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

  • title-pages-al-hijamata-hajama-ilaj-b-sunnat-b
    ڈاکٹر امجد احسن علی
    انسا ن  کو بیماری  کا لاحق ہو نا  من  جانب  اللہ  ہے  اوراللہ تعالی نے  ہر بیماری کا علاج بھی   نازل فرمایا ہے  جیسے کہ  ارشاد نبویﷺ  ہے ’’ اللہ تعالی نے ہر بیماری کی دواء نازل کی ہے  یہ الگ بات ہے کہ کسی نےمعلوم کر لی  اور کسی  نے نہ کی ‘‘بیماریوں کے علاج  کے لیے  معروف طریقوں(روحانی علاج،دواء اور غذا کے ساتھ  علاج،حجامہ سے  علاج) سے  علاج کرنا  سنت  سے  ثابت ہے ۔ روحانی  اور جسمانی  بیماریوں سےنجات کے لیے  ایمان او ر علاج کے درمیان ایک مضبوط تعلق ہے اگر ایمان کی کیفیت  میں  پختگی  ہو گی تو  بیماری سے  شفاء بھی اسی قدر تیزی  سے  ہوگی ۔زیر نطر کتاب ’’ الحجامۃ‘‘میں  فاضل مرتبین نے    مریض کی خدمت اور عیادت کےفضائل اور  صحت کے بنیادی  اصول قرآن  وحدیث کی روشنی میں  ذکر کرنےکے بعد  احادیث کی روشنی میں  حجامہ  کاتعارف کروایا ہے او ر صحیح احادیث سے  ثابت کیاکہ   حجامہ کے ذریعے  علاج سنت  نبوی ﷺہے   اور جن بیماریوں کاعلاج حجامہ  کے ذریعے ممکن ہے  اور  جن بیماریوں کا علاج حجامہ کےذریعے نہیں ہوسکتا ہے  ان  کا  بھی ذکر کردیا ہے  اور آخر میں  تصاویر کی مدد سے  ان مقامات کی نشاندہی کردی ہے  جن میں مختلف امراض میں حجامہ لگانے چاہیں ۔   الغرض حجامہ کے موضوع پر قرآن  وحدیث کی روشنی میں یہ  ایک  جامع کتاب ہے۔(م۔ا)

  • pages-from-bimariyaan-aur-un-ka-nabatati-elaj
    حکیم راحت نسیم سوہدروی

    ایمان و یقین کے بعد صحت و عافیت قدرت کا سب سے بڑا انعام ہے۔ اس کائنات میں فطرت نے اس صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت سے نباتاتی، حیوانی اور معدنی خزائن عطا کر رکھے ہیں۔ بسا اوقات ہمیں ان نباتاتی خزانوں کا علم و ادراک نہ ہونے کے باعث، ان کی حقیقی قدر و قیمت کا اندازہ نہیں ہوتاہے۔ حکمائے قدیم اور اطبائے جدید نے انسانی صحت کے لیے ان نباتات کے استعمال پر مسلسل غور و فکر اور تحقیق و تفتیش سے کام لیا ہے۔ اسی نباتاتی تحقیق اور انسانی امراض کے مطالعے میں مسلمانوں میں ایک ایسے طریق علاج اور طریق تفتیش کو پیدا کیا ہے، جسے اصطلاح میں طب مشرق یا طب اسلامی کا نام دیا جاتا ہے۔ انسان اور امراض میں چولی دامن کا ساتھ ہے، امراض اور علاج معالجہ کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی خود انسان کی۔ کسی بھی ملک و قوم میں سب سے زیادہ اہمیت صحت و تعلیم کو ہی دی جاتی ہے کیونکہ ہمیشہ صحت مند اقوام نے ہی زمانے میں سر بلندی و سرفرازی حاصل کی ہے۔ افراد ملت کی صحت تعمیر پاکستان کےلیے ایک لازمی اوراہم ضرورت ہے۔ زیر تبصرہ کتاب"بیماریاں اور ان کا نباتاتی علاج" حکیم راحت نسیم سوہدری کی ایک شاہکار طبی تصنیف ہے۔ فاضل مصنف طبی دنیا کی ایک معروف شخصیت ہیں، موصوف نے کتاب ہذا میں معاشرے میں عام پائی جانے والی امراض مثلاً: بخار، موٹاپا، بلڈ پریشر، بالوں کے امراض اور ان کے علاوہ دیگر اہم امراض کو ذکر کرتے ہوئے ان کا تشفی علاج بھی بیان کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی محنت کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین(عمیر)

  • title-pages-zia-batais-main-kaise-jia-jae
    ڈاکٹر محمد صادق رضاوی
    آج سے نصف صدی  قبل یہ خیال تھا کہ ذیابیطس کے مرض میں انسولین بالکل ہی موجود نہیں ہوتی  اور مرض کی حالت میں گلوکوز یاشکر ہی مرکزی کردار ادا کرتی ہے۔ جہاں تک ا س مرض کی تشخیص  کا تعلق ہے۔یونانیوں ، مصریوں ، عربوں اور ہندوں کو اس مرض کے  متعلق علم تھا اور کچھ نہ کچھ علاج بھی تھاجڑی بوٹیوں وغیرہ کی شکل میں۔لیکن یہ ساری غلامات صرف ان کے لیے تھیں جن کو ذیابیطس بڑی عمر یعنی  2۔Typeہوتی تھی۔عہد عتیق کے لوگ نہ صرف اس مرض کو جانتے تھے بلکہ مرض کی تشخیص ، خاصیت، مضر اثرات، ہلاکت آفرینی اور کچھ علاج کی بھی شدبدھ رکھتے تھے۔پیشاپ ٹیسٹ کرنے کا طریقہ بھی معلوم تھا۔ مگر حتمی علاج نہ  تب تھا اور نہ اب ہے۔تاہم یہ  الگ بات ہے کہ اس نئے دور میں ریڈیائی تحلیلات و مخوصات کے سبب اس مرض کی معلومات میں دقیق اور تفصیلی اضافہ ہوا ہے۔اور یہ بھی کہ کون کون سے اجزائے غذائی ، کون کون مختلف قسم کے ہارمونز اور کن کن کیمیائی اجزا کے سبب خون میں شوگر کی مقدار بڑھتی ہے۔ زیرنظر کتاب در حقیقت ان جدیدقدیم معلومات اور ساتھ ساتھ کچھ ذاتی تجربات  کی بنیا د پر نئی معلومات کا ایک گنجینہ ہے۔ موصوف ماہر ڈاکٹر ہیں  پیشہ ورانہ مصروفیات کے ساتھ ساتھ مطالعہ بھی بہت کر رکھا ہے۔(ع۔ح)

    نوٹ:
    محدث فورم میں اس کتاب پر تبصرہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
  • pages-from-tibbi-mashwarey
    حکیم راحت نسیم سوہدروی

    ایمان و یقین کے بعد صحت و عافیت قدرت کا سب سے بڑا انعام ہے۔ اس کائنات میں فطرت نے اس صحت کو برقرار رکھنے کے لیے بہت سے نباتاتی، حیوانی اور معدنی خزائن عطا کر رکھے ہیں۔ بسا اوقات ہمیں ان نباتاتی خزانوں کا علم و ادراک نہ ہونے کے باعث، ان کی حقیقی قدر و قیمت کا اندازہ نہیں ہوتاہے۔ حکمائے قدیم اور اطبائے جدید نے انسانی صحت کے لیے ان نباتات کے استعمال پر مسلسل غور و فکر اور تحقیق و تفتیش سے کام لیا ہے۔ اسی نباتاتی تحقیق اور انسانی امراض کے مطالعے میں مسلمانوں میں ایک ایسے طریق علاج اور طریق تفتیش کو پیدا کیا ہے، جسے اصطلاح میں طب مشرق یا طب اسلامی کا نام دیا جاتا ہے۔ انسان اور امراض میں چولی دامن کا ساتھ ہے، امراض اور علاج معالجہ کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی خود انسان کی۔ کسی بھی ملک و قوم میں سب سے زیادہ اہمیت صحت و تعلیم کو ہی دی جاتی ہے کیونکہ ہمیشہ صحت مند اقوام نے ہی زمانے میں سر بلندی و سرفرازی حاصل کی ہے۔ افراد ملت کی صحت تعمیر پاکستان کےلیے ایک لازمی اوراہم ضرورت ہے ۔ زیر نظر کتاب"طبی مشورے" حکیم راحت نسیم سوہدری کی ایک شاہکار طبی تصنیف ہے۔ فاضل مصنف طبی دنیا کی ایک معروف شخصیت ہیں ، موصوف نے کتاب ہذا میں معاشرے میں عام پائی جانے والی امراض مثلاً: بخار، موٹاپا، بلڈ پریشر، بالوں کے امراض اور ان کے علاوہ دیگر اہم امراض کو ذکر کرتے ہوئے ان کا تشفی علاج بھی بیان کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ فاضل مصنف کی محنت کو قبول و منظور فرمائے۔ آمین(عمیر)

  • pages-from-maraz-aur-ilaaj-ahadees-ki-roshani-mein
    ام عبد منیب

    اللہ تعالیٰ نے انسان کو عبادت کے لیے پیدا کیا ۔عبادت صحت مند روح اور تندرست جسم کے ساتھ ہی کی جاسکتی ہے ۔لہٰذا ضروری ہےکہ انسان صحت مند رہے اور صحت مندی کی طرف لے جانے والے ذرائع اور طب سے واقف ہے ہو۔ طب سے مراد جسمانی اور ذہنی بیماریوں کاعلاج کرنا ہے ۔طب ایک شریف ولطیف فن ہے جوپہلے انسان کے ساتھ ہی معرض وجود میں آگیا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے انسان آدم ﷤ کوحلال وحرام کی تمیز بتاکر طبِ روحانی کے ساتھ ساتھ   طب ِجسمانی کا علم بھی بتادیا،کیونکہ حلال غذا اور حلال کمائی سےجسم تندرست رہتا ہے۔اس کےبرعکس حرام غذا ار حرام کمائی سے جسم اور روح کو مہلک اور خبیث بیماریاں گھن کی طرح چمٹ جاتی ہیں۔نبی کریم ﷺ نے روحانی بیماریوں کا علاج کثرت ِتلاوت ،ذکر واذکار اوروظائف کی صورت میں بتایا ہے تو جسمانی بیماریوں کاعلاج بھی   بتایا ہے جسے طب نبوی کا نام دیا گیا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’مر ج اور علاج احادیث کی روشنی میں ‘‘ محترمہ ام عبد منیب صاحبہ کی طب نبوی ﷺ سلسلے میں مختصرا   ایک اہم کاوش ہے ۔ جس میں انہوں نے بیماری کی صورت میں علاج کرنے کی شرعی حیثیت کوبیان کرنےکےبعد   طب ِنبویؐ کی روشنی میں بعض اشیا کے خواص اور بیماریوں کا علاج انتہائی عام فہم انداز میں بیان کیا ہے جس سے عام قاری بھی استفادہ کرکے اپنی روحانی وجسمانی بیماریوں کا علاج کرسکتاہے ۔ اللہ تعالیٰ مصنفہ محترمہ کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے اوراس کتاب کوعوام الناس لیے فائدہ مند بنائے (آمین) محترمہ ام عبد منیب صاحبہ محمد مسعود عبدہ  کی اہلیہ ہیں ۔ موصوف   تقریبا 23 سال قبل جامعہ لاہور الاسلامیہ میں عصری علوم کی تدریس کرتے رہے اور 99۔جے ماڈل ٹاؤن میں بمع فیملی رہائش پذیر رہے ۔موصوف کے صاحبزادے محترم عبد منیب صاحب نے اپنے طباعتی ادارے ’’مشربہ علم وحکمت ‘‘ کی تقریبا تمام مطبوعا ت محدث لائبریری کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کی تمام مساعی جمیلہ کو قبول فرمائے۔ (م۔ا)

  • title-pages-pakeeza-shehad-pakeeza-zindagi-copy
    ملک بشیر احمد

    شہد ایک لیس دار میٹھا سیال ہے جو کہ شہد کی مکھیاں پھولوں کے رس کی مدد سے بناتی ہیں۔ شہد انسان کے لئے اللہ تعالٰی کی عطا کردہ ایک بیش قیمت ایسی نعمت ہے جسے ہر آدمی محبت کی نظر سے دیکھتا ہے۔تمام غذائی نعمتوں میں شہد کو ایک ممتاز درجہ حاصل ہےاﷲ تعالیٰ نے شہد میں بھی اتنی افادیت رکھی ہے جسے بیان نہیں کیا جاسکتا۔ شہد کمزور لوگوں کیلئے اﷲ تعالیٰ کا بہت بڑا تحفہ ہے جس کا سردیوں میں مستقل استعمال انسان کو چار چاند لگا دیتا ہے۔طب نبوی میں شہد کوامتیازی مقام حاصل ہے ۔شہد کے استعمال سے بے شمار فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں شہد کا ذکر کیا ہے اسے لوگوں کےلیے شفا قرار دیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ پاکیزہ شہد پاکیزہ زندگی ‘‘ طویل عرصہ شہد کا کاروبار کرنے والے اور شہد کے متعلق مفید معلومات رکھنے والےملک بشیر احمد کی تصنیف ہے ۔مصنف نے اس کتاب کو دوحصوں میں تقسیم کیا ہے ۔ پہلے حصے میں شہد سے متعلق قرآن وحدیث اور تفسیری نکات کے علاوہ شہد کےفوائد ،استعمال کے طریقے، اقسام، خصوصیات او رملاوٹ وغیرہ سے بچنے کے متعلق معلومات درج کی ہیں ۔اور دوسرے حصے میں قرآن وحدیث کےاحکامات ، اقوال زریں،پندونصائح اور دیگر مفید معلومات اور تجربات درج کیے ہیں۔(م۔ا)

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 1946 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

       99-جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

      KitaboSunnat@gmail.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں