خواتین معاشی اختیار اور تعلیم

1 1 1 1 1 1 1 1 1 1
خالد رحمٰن
سلیم منصور خالد
انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز، اسلام آباد
204
5100.00 (PKR)
title-page-khawateen-muashi-ikhtyar-aur-taleem-copy

مرد وعورت کے درمیان باہمی تعلق اور تقسیم کار کے حوالے سے مباحث کو ہمیشہ اہمیت حاصل رہی ہے۔ یہ امر واقعہ ہے کہ انسانی تعلقات کسی ضابطہ اور اخلاقی اصول کے پابند نہ ہوں تو اس کے نتائج ہمیشہ بڑے سنگین اور دیرپا ہوتے ہیں۔ عصر حاضر بھی اسی چیلنج کا سامنا کر رہا ہے۔ آج معاشرہ مادی اور سماجی ناہمواری کے جس شدید بحران سے گزر رہا ہے‘ اس کے کیا اسباب ہیں اور اس صورتحال کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے؟ اس موضوع پر بحث کے کئی رُخ ہیں۔ ان میں سے ایک رخ معاشرے کی تشکیل میں خواتین کا کردار ہے۔ بالخصوص مسلم معاشروں یہ بحث بڑی وسعت اختیار کر چکی ہے کہ مسئلے کا واحد حل یہی ہے کہ خواتین‘ تعلیم اور معاش کے میدان مین فعال کردار ادا کریں۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں اسی موضوع کو بیان کیا گیا ہے اور اس کتاب میں ان تمام مضامین کو بیان کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد کے منعقد کروائے گئے سیمنار کا حصہ تھے کہ جن میں تعلیم اور معاش کے میدان مین خواتین کی سر گرمی سے پیدا ہونے والی بحث کو دیکھ کر بہتر حکمت عملی تشکیل دینے کی راہ بجھائی گئی ہے، اس موضوع کے حوالے سے کئی اہم مضامین کو کتاب کی زینت بنایا گیا ہے اور آخر میں اشاریہ بھی دیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ خواتین معاشی اختیار اورتعلیم ‘‘ خالد رحمن وسلیم منصور خالد  کی تصنیف کردہ ہے۔آپ دونوں تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلفین وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

تحریک حقوق نسواں اورمسلم خواتین

9

خواتین اورمعاشی خوانحصاری کامسئلہ

21

عورت اورآج کامعاشرہ

49

خواتین معیشت اورمسائل

55

خواتین کی معاشی ذمہ داری ایک مطالعہ

63

خواتین اورمعاشی خوداختیاریت

79

عورتوں کی تعلیم اوررکاوٹوں کاشعور

97

ملازم خواتین کےمسائل اورکردار

107

خواتین تعلیم تربیت اورمعاشی اختیار

117

خواتین کی تعلیم :اہمیت اورلائحہ عمل

129

خواتین کی تعلیم:مسائل اورلائحہ عمل

145

تعلیم میں تربیت کی اہمیت

153

عورت معیشت تعلیم اورسماج

159

خواتین کی بنیادی تعلیم

176

اشاریہ

187

مصنف کی مزید تصانیف

title-page-khawateen-muashi-ikhtyar-aur-taleem-copy

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 2439 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

       99--جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

       library@mohaddis.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

 :