راہ سنت

1 1 1 1 1 1 1 1 1 1
ابو السلام محمد صدیق
ادارہ احیاء السنۃ النبویۃ، سرگودھا
179
7160.00 (PKR)
pages-from-raah-e-sunnat

ٖ اہل اسلام میں یہ بات روز اول ہی سے متفق علیہ رہی ہے کہ شرعی علم کے حصول کے قابل اعتماد ذرائع صرف دو ہیں: ایک اللہ کی کتاب اور دوسرا اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث وسنت ۔امت میں جب بھی کوئی گمراہی رونما ہوتی ہے اس کا ایک بڑا سبب یہ ہوتا ہے کہ ان دونوں ماخذوں میں سے کسی ایک ماخذ کی اہمیت کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ موجودہ زمانے میں بعض لوگوں نے ’حسبنا کتاب اللہ ‘کے قول حق کو اس گمراہ کن تصور کے ساتھ پیش کیا کہ کتاب اللہ کے بعد سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ضرورت ہی نہیں رہی۔اس طرح بعض افراد رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ تصور پیش کرتے رہے ہیں کہ ان کا کام محض ہرکارے کا تھا۔معاذ اللہ فتنہ انکار حدیث کی تاریخ کے سرسری مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حدیث نبوی کی حجیت و اہمیت کے منکرین دو طرح کے ہیں۔ ایک وہ جو کھلم کھلا حدیث کا انکار کرتے ہیں اور اسے کسی بھی حیثیت سے ماننے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ دوسری قسم ان لوگوں کی ہے جو صراحتاً حدیث کے منکرین، بلکہ زبانی طور پر اس کو قابل اعتماد تسلیم کرتے ہیں لیکن انہوں نے تاویل و تشریح کے ایسے اصول وضع کر رکھے ہیں جن سے حدیث کی حیثیت مجروح ہوتی ہے اور لوگوں پر یہ تاثر قائم ہوتا ہے کہ سنت نبوی کو تشریعی اعتبار سے  کوئی اہم مقام حاصل نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب "راہ سنت" محترم مولانا ابو السلام محمد صدیق صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے سنت نبوی کی اہمیت و ضرورت اور حجیت پر تفصیلی بحث کی ہے اور منکرین حدیث کے اعتراضات کا کافی وشافی جواب دیا ہے۔ اللہ تعالی دفاع سنت نبوی کی ان کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

مسلک اہل حدیث

4

نقشہ ولادت وفات آئمہ اربعہ وابتداء تقلیدشخصی

10

اہل حدیث جماعت کی صداقت پر شہادتیں

13

فاتحہ خلف الامام

30

حنفیہ کےدلائل اوران کےجوابات درفاتحہ خلف الامام

31

برزگان دین کامنصفانہ فیصلہ درفاتحہ خلف الامام

47

عبرت نا ک منظر

52

اصول فقہ کی مخالفت

53

قیاسی اعتراضات اوران کےجوابات

60

رفع الیدین

64

مسلک آئمہ اربعہ دررفع الیدین

71

رفع الیدین کےدلائل اورانکا تجزیہ

74

آمین بالجہر

81

سری آمین کےدلائل اوران کےجوابات

82

سینہ پر ہاتھ باندھنا

91

زیرناف ہاتھ باندھنے کے دلائل اورتبصرہ

93

قیام رمضان

97

اعلان

105

نماز وتر اورپڑھنے کاطریقہ

112

ترجیع اذان

117

فجر کی دوسنت

123

اذان سے پہلے درودپڑھنا

130

اعلی حضرت مولنا احمد رضاخان صاحب بریلوی کافتوی

130

انگو ٹھے چومنا اورآنکھوں پرملنا

131

نماز اوروزہ کی نیت کو الفاظ سےادا کرنا

135

وضو میں مختلف ادعیہ کاپڑھنا

144

الٹے ہاتھوں سے گردن کامسح کرنا

148

قبر پراذان

151

ایک مجلس کی تین طلاق

152

نکاح شغار

164

مروجہ عیدمیلادالنبی ﷺ

169

امام غزالی اورحنفیہ کی نماز

174

مصنف کی مزید تصانیف

title-pages-taleem-al-ahkam-min-baloogh-al-maram-copy
pages-from-taleem-ul-faraaez
pages-from-khair-ul-kalaam-fi-qiraatil-fatiha-khalful-imaam
pages-from-raah-e-sunnat

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

موضوعاتی فہرست

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 1853 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

       99-جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

      KitaboSunnat@gmail.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں