مفتی عبد الولی خاں

1 1 1 1 1 1 1 1 1 1
مفتی عبد الولی خاں
    title-pages-ibtadai-qawaid-al-saraf-copy
    مفتی عبد الولی خاں

    احکامِ  شریعت سمجھنے کےلیے  جہاں دیگر علومِ اسلامیہ  کی اہمیت ہے وہاں عربی زبان سیکھنے کے لیے  ’’ فن صرف‘‘ کو بنیادی  درجہ حاصل ہے ۔جب تک کوئی شخص اس فن میں مہارت تامہ حاصل نہ کرے اس وقت تک اس کے لیے  علوم ِاسلامیہ  میں دسترس  تو کجا پیش رفت ہی ممکن نہیں۔ قرآن وسنت کے علوم سمجھنے کےلیے یہ ہنر شرط ِ لازم ہے۔ یہی  وجہ  ہے کہ مدارسِ اسلامیہ  میں اس فن کو بڑی اہمیت حاصل ہے اور اسی کی تدریس  وتفہیم کےلیے درجہ بدرجہ مختلف ادوار میں علمائے کرام  نے اس موضوع پر گرانقدر کتابیں لکھیں اور اسے آسان سے آسان تر بنانے کی سعی جمیل کی ۔زیر نظر  کتاب ’’ قواعد الصرف ‘‘بھی اسی سلسلۃ الذہب کی ایک اہم کڑی ہے  ۔جوکہ الثانویہ العامۃ کے طلبا وطالبات کے  لیے  وفاق المدارس السلفیہ ،پاکستان  کے ذمہ دران اور دیگر اکابر علمائے کے حکم کے مطابق انہی  کی سرپرستی میں  دار السلام کی نصاب کمیٹی کے  تجربہ کار ارکان  اور علوم اسلامیہ کے ماہر معلّمین نے اس  کتاب  کی تحریر وترتیب میں بڑی محنت سے حصہ لیا ہے  اور مہارت ِفن ،باریک بینی ، اور احساس ذمہ داری  کا ثبوت  دیا ہے  اور وفاق المدارس کے اکابر علمائے کرام  اور کہنہ مشق مدرسین وشیوخ الحدیث  نے اس  پر نظر ثانی بھی فرمائی ہے ۔جس سے کتاب کی افادیت  مزید اضافہ ہوگیاہے  اور یہ کتاب  عربی کے  تدریسی سرمائے  میں  ایک  قیمتی اضافہ  اور عربی سیکھنے  کے آرزومندوں کے لیے ایک نادر تحفہ ہے ۔اللہ تعالی  دار السلام  کے ڈائریکٹر مولاناعبد المالک مجاہد﷾ اور ان کے  رفقاء کی  تفہم دین  واشاعت اسلام کے لیے  کاوشوں کو شرف قبولیت سے نوازے(آمین)(م۔ا)

    title-pages-qurani-duaen-aur-wazaif-copy

    قرآن  مجید میں انبیاء کرام ﷩ کے واقعات  کے ضمن میں انبیاء﷩ کی دعاؤں او ران کے آداب کاتذکرہ ہوا ہے ۔ ان قرآنی  دعاؤں سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ کے سب سے  برگزیدہ بندے کن الفاظ سے کیا کیا آداب بجا  لاکر  کیا کیا مانگا کرتے تھے ۔ انبیاء﷩ کی دعاؤں کو جس خوبصورت انداز سے قرآن مید نے پیش کیا ہے یہ  اسلوب کسی آسمانی کتاب کے  حصے  میں بھی نہیں آتا ۔ ان دعاؤں میں ندرت کاایک پہلو یہ بھی ہے  کہ   ہر قسم ضرورت   کے بہترین عملی اور واقعاتی نمونے بھی ہماری راہنمائی کے لیے  فراہم  کردیئے گئے  ہیں ۔زیرنظر کتاب’’قرآنی دعائیں اور وظائف‘‘اسلامی کتب کی معاری طباعت کے عالمی ادارے  دار السلام  کے  ریسرچ سکالرز (طارق جاوید عارفی ، مفتی  عبد الولی خان ) کی کاوش ہے  ۔جس میں   قرآن مجیدکی  پیش  کردہ  تمام  دعائیں اپنے مکمل  پس منظر کے ساتھ   پیش کردی گئی ہیں۔افادیت کے  پیش نظر جادوں  ،آسیب، جنانت  سےمتعلقہ بیماریوں کا آسان قرآنی علاج ذکر کرنے کے ساتھ’’ قرآ  نی وظائف‘‘ کے  عنوان سے اسلاف کے بعض آزمودہ وظائف بھی شامل کردیے گئے  ہیں ۔اللہ تعالیٰ کتاب ہذا کے مرتبین اور ناشرین کی اس کاوش کو  قبول فرمائے اور اسے    عوام  الناس  کے لیے  مفید  بنائے( آمین)(م۔ا)

     

اس سائٹ پر کوئی ایسی کتاب موجود نہیں جس کا ترجمہ ان صاحب نے کیا ہو۔
اس سائٹ پر کوئی ایسی کتاب موجود نہیں جس کی ترتیب و تخریج ان صاحب نے کی ہو۔
title-pages-jade-awwal-al-nahaw-litafheem-hadayatu-al-nahaw-copy

علوم نقلیہ کی  جلالت وعظمت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر یہ بھی  حقیقت کہ ان کے اسرار ورموز اور معانی ومفاہیم تک  رسائی علم نحو کے بغیر ممکن نہیں۔   کلام الٰہی ،دقیق تفسیر ی نکات،احادیث رسول ﷺ ،اصول وقواعد ،اصولی وفقہی احکام ومسائل کا فہم وادراک  اس علم کے بغیر  حاصل نہیں کرسکتے  یہی وہ عظیم فن ہےکہ جس کی بدولت انسان ائمہ کےمرتبے اور مجتہدین کی منزلت تک پہنچ جاتاہے ۔جوبھی شخص اپنی تقریر وتحریر میں عربی دانی کو اپنانا چاہتا ہے  وہ سب سے پہلے  نحو کےاصول وقواعد کی معرفت کا محتاج ہوتاہے  ۔عربی مقولہ ہے : النحو فی الکلام کالملح فی الطعام یعنی کلام میں نحو کا وہی  مقام ہے جو کھانے میں نمک کا  ہے ۔  قرآن وسنت  اور دیگر عربی علوم  سمجھنےکے لیے’’ علم نحو‘‘کلیدی حیثیت رکھتاہے اس کے بغیر علوم  ِاسلامیہ میں رسوخ وپختگی  اور پیش قدمی کاکوئی امکان نہیں ۔ قرنِ  اول  سے لے کر اب  تک نحو وصرف  پرکئی کتب ان کی شروح  لکھی  کی جاچکی ہیں  ہنوز یہ سلسلہ جاری  ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ جداول النحو لتفہیم ہدایۃ النحو‘‘ محدث فورم کے فعال رکن  محترم  مولانا  ارشد محمود﷾ کی کاوش ہے ۔ ہدایۃ النحو  نحو کے موضوع پر معروف کتاب ہے او ر اکثر مدارسِ دینیہ  میں شامل نصاب ہے ۔محترم ارشد صاحب   جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور اور عبداللہ  بن عبد اللہ بن مسعود اسلامک سنٹر،لاہور میں  ہدایۃ النحو  اور مصطلح الحدیث  کے علاوہ دیگر کتب کی تدریس کرتے رہے ۔دوران ِتدریس انہوں نے  ہدایۃ  النحو کی تفہیم وتدریس کے دروان نقشہ جات کی مدد سے  طلباء کو آسان فہم انداز میں  پڑہایا اور پھر طلباء کی آسانی کے لیے اسے مرتب کرکے شائع بھی کروایا۔طلباء اس کتاب کی مدد سے  ہدایۃ النحو کوآسانی سے سمجھ سکتے ہیں ۔مولانا عبد الولی خان (ریسرچ سکالر دار السلام،لاہور) کی نظر ثانی  و تصحیح سے اس کتا ب کی افادیت  میں  مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔مصنفِ کتاب سرکاری ملازمت کےساتھ ساتھ   مختلف مدارس میں تدریس کےعلاوہ  طالبات کی ایک دینی درسگاہ کے  نگران اور کتاب وسنت ویب سائٹ،محدث فورم کے اہم اراکین میں سے ہیں۔ موصوف نے اپنے گھر میں منعقدہ  اراکین وذمہ داران محدث فوم،کتاب وسنت ویب سائٹ کی ایک دعوت میں  تمام شرکائے  دعوت کو یہ  کتاب ہدیہ کے طور پر عنایت کی ۔کتاب کی افادیت کے  پیش نظر اسے  ویب سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے  تاکہ طالبانِ علم اس سے  مستفید ہوسکیں۔ اللہ تعالیٰ موصوف کی تمام مساعی جمیلہ کو شرف ِقبولیت سے  نوازے ۔(آمین)(م۔ا)

title-pages-fiqha-kitab-o-sunnat
زیر نظر کتاب یمن کے معروف عالم دین محمد صبحی بن حسن حلاق کی صحیح احادیث کی روشنی میں فقہی احکام و مسائل پر مشتمل ایک نہایت مستند تصنیف ہے۔ مولانا عمر فاروق سعیدی نے اس کتاب کانہایت رواں اور سلیس اردو ترجمہ کیا ہے۔ کتاب کا مدعا یہ ہے کہ مسلمان اپنے ہر عمل میں کتاب و سنت کے احکام کو ملحوظ رکھے۔ عام فقہی کتب کی طرح اس کتاب کا آغاز بھی ’کتاب الطہارۃ‘ سے کیا گیا ہے اس کے بعد نماز، روزہ، زکوۃ، حج اور نکاح و طلاق کے مسائل زیر بحث آئے ہیں۔ اسی طرح طب و لباس اور متعدد موضوعات کے احکام ومسائل بیان کرتے ہوئے جہاد پر ختتام کیا گیا ہے۔ تمام مسائل نہایت آسان اسلوب اور دلائل کی روشنی میں بیان کیے گئے ہیں تاکہ کم تعلیم یافتہ قاری بھی اس کو سمجھنے میں دقت محسوس نہ کرے۔ مسائل کی توضیح و بیان کے لیے صحیح دلیل پر اعتماد کیا گیا ہے اور مصنف نے فرقہ وارانہ تقلید سے دورے رہتے ہوئے کسی جماعت کے خلاف تعصب کا مظاہرہ نہیں کیا۔ دلائل کی تحقیق و تنقید، نصوص و اقوال کی ترجیح اور قول راجح کی مزید تائید کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ایک اہم بات یہ کہ تخریج احادیث اور صحت و ضعف کے لحاظ سے ہر ایک کے مرتبے کی نشاندہی کی گئی ہے اور بطور دلیل احادیث میں سے صرف حسن یا صحیح احادیث کا انتخاب کیا گیا ہے۔(ع۔م)

ای میل سبسکرپشن

محدث لائبریری کی اپ ڈیٹس بذریعہ ای میل وصول کرنے کے لئے ای میل درج کر کے سبسکرائب کے بٹن پر کلک کیجئے۔

 

ایڈوانس سرچ

رجسٹرڈ اراکین

آن لائن مہمان

محدث لائبریری پر اس وقت الحمدللہ 498 مہمان آن لائن ہیں ، لیکن کوئی رکن آن لائن نہیں ہے۔

ایڈریس

       99--جے ماڈل ٹاؤن،
     نزد کلمہ چوک،
     لاہور، 54700 پاکستان

       0092-42-35866396، 35866476، 35839404

       0092-423-5836016، 5837311

      KitaboSunnat@gmail.com

      بنک تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

 :